ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری ہیں، جس کا مقصد لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحصیل صدر کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل)، اسسٹنٹ کمشنر صدر اور دیگر متعلقہ حکام ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورے کے دوران ڈی سی لاہور نے بیدیاں روڈ اور اس کے اطراف میں میونسپل سروسز کا جائزہ لیا اور شہری سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ڈی سی لاہور کو میونسپل سروسز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، انسداد تجاوزات آپریشنز اور واٹر سپلائی کے نظام پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر صفائی کے آپریشنز اور انسداد تجاوزات کی کارروائیوں کا معائنہ کیا، جہاں غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور دیگر بصری آلودگی ہٹانے کے عمل کو بھی چیک کیا گیا۔ انہوں نے رہائشی علاقوں سے خانہ بدوشوں کی جھگیوں اور شہری آبادیوں سے مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھا جا سکے۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کے حکام کو سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپنے اور نالوں کی روزانہ صفائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائیوں اور بلڈنگ پلانز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ سڑکوں کی پیچ ورکنگ سمیت دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی کا بھی بغور جائزہ لیا گیا تاکہ شہریوں کو بلا تعطل سہولیات میسر ہوں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کو ہدایت کی گئی کہ وہ صفائی کے عمل کو صبح سویرے مکمل کریں تاکہ شہریوں کو روزمرہ زندگی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو انتظامی امور کی بہتر انجام دہی کے لیے مثبت کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کی سہولت اور شہر کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ ان اقدامات سے لاہور کے رہائشی علاقوں میں صفائی، نظم و ضبط اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری متوقع ہے، جو ضلعی انتظامیہ کی موثر قیادت اور فعال حکمت عملی کا ثبوت ہے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






