وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر بارے اہم اجلاس،سیکرٹری ہاؤسنگ، امجد ثاقب اور ظفر مسعود نے پروگرام کی پیشرفت بارے آگاہ کیا

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بارے اہم اجلاس ہوا،سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے موجودہ صورتحال اور مجوزہ اہداف بارے تفصیلی بریفنگ دی، چیئرمین اخوت امجد ثاقب اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے پروگرام کی پیشرفت بارے آگاہ کیا،اس موقع پر ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان نے درپیش مسائل بارے بریف کیا، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ 18 ہزار سے زائد گھر تکمیل کے قریب، رواں ماہ کے اختتام تک مزید 7 ہزار گھروں کی تعمیر شروع ہو جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں غریب آدمی کو چھت دینے کیلئے دن رات ایک کر رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم وقت میں اتنے گھر بنائے گئے ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ ہماری حکومت میں محض دعوے نہیں، حقیقت پر مبنی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، تمام مستحق افراد کو بلاسود اور شفاف طریقے سے گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دے رہے ہیں، بزدارو نیازی حکومت اور انکے حواری اپنی حکومت کا کوئی بھی ایسا منصوبہ عوام کے سامنے لا کر دکھائیں۔انشاء اللہ ہر سال ایک لاکھ افراد اپنے گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں سے مستفید ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button