وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مرکزی امام بارگاہوں و جلوس روٹس اور منتظمین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے 8 محرم الحرام جلوس و مجالس انتظامات جائزہ کے حوالے سے شرقپور، شیخوپورہ، واربرٹن اور ننکانہ صاحب جلوس روٹس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کے ہمراہ امام بارگاہوں کے جلوس روٹس کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے خصوصی طور پر محرم جلوسوں کیلئے قائم انتظامی کیمپس، سبیلوں اور موبائیل ٹوائیلٹس کو چیک کیا۔کمشنر لاہور نے ڈی سی ز اور ڈی پی اوز کے ہمراہ جلوس منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی۔ منتظمین و لائسنس ہولڈرز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر انتظامی سطح پر محرم اقدامات سو فیصد اٹھائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ جاری ہے، ریسکیو، میڈیکل کور، سکیورٹی، لائٹنگ اور نکاسی آب انتظامات مکمل ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور ایس اوپی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔تمام اضلاع میں مرکزی جلوسوں کے روٹس کی تمام ضروریات کو یقینی بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ منتظمین و لائسنس ہولڈرز نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ضلعی انتظامیہ انتظامیہ و منتظمین مجالس و جلوس رابطہ میں ہیں اوقات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Read Next
1 دن ago
*منڈی کیمپس میں پورا عملہ کا موجود ہونا ضروری ۔کوئی کمپرومائز نہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایت*
3 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجازکابی بی پاک دامن دربار کا دورہ
3 دن ago
کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت عید الاضحی صفائی آپریشن جائزہ کے حوالے سے اجلاس
5 دن ago
*پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل۔ لاہور میں پاک چین دوستی پرچم کشائی کی پروقار تقریب*
1 ہفتہ ago





