وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کی ناجائز ذخیرہ اندوزی اور مہنگا آٹا فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں مرکزی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے، ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ سیل کا مقصد آٹا اور گندم کی بلاتعطل فراہمی اور مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے، مانیٹرنگ سیل میں ہر محکمے کا نمائندہ ڈیسک قائم ، فلور ملز، فیڈ ملز اور فوڈ گرین لائسنس ہولڈرز کی فہرستیں موجود ہیں، مانیٹرنگ سیل میں تمام اضلاع سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا ہے، کمیٹی روم میں گندم اور آٹے کی قیمتوں ،اعدادوشمار اور تازہ صورتحال مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے چیک پوسٹوں کی فہرستیں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور خفیہ رپورٹس پر مانیٹرنگ سیل کام کر رہا ہے، اسپیشل برانچ کے نمائندے بھی مانیٹرنگ سیل کا حصہ ، ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ اور مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے بروقت معلومات پر کارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی، مانیٹرنگ سیل روزانہ کی بنیاد پر گندم اور آٹے کی دستیابی، قیمتوں اور فیلڈ انسپکشنز کی رپورٹ ڈی جی فوڈ/کین کمشنر کو ارسال کرے گا، ڈی جی فوڈ/کین کمشنر مانیٹرنگ سیل کے کنوینر ہوں گے جبکہ ایل اینڈ ڈی ڈی، پی ای آر اے، اسپیشل برانچ اور وزیراعلیٰ آفس کے نمائندے بطور ممبران شریک ہیں۔
Read Next
4 گھنٹے ago
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول(لہر) کا اجلاس
1 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عید پرزائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم*
1 دن ago
حکومت پنجاب نے عید الفطر پر تین روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
2 دن ago
پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے،اسد اللہ تبدیل،خرم پرویز چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات
3 دن ago
پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے
Related Articles
مریم نواز شریف کا لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری،ترجمان
6 دن ago




