سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس،روزمرہ امور کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے بارے بریفنگ

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس ہوا، روزمرہ امور کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے بارے بریفنگ دی گئی اور ملازمین کی استعداد کار بارے بھی آگاہ کیا گیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے زیر التوا انکوائریوں کو جلد مکمل کرکے رپورٹس آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہداہت کردی، علاوہ ازیں روزمرہ امور کو سو فیصد ای فوس پر منتقل کرنے بارے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غیر حاضر اور نااہل سٹاف کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، غیر ضروری سیٹوں کو ختم کیا جائے، ڈاکٹر کرن خورشید نےتمام سیکشنز کی خالی آسامیوں پر بہتر افسران کی تعیناتی بارے محکمہ سروسز کو لکھنے کی ہدایت بھی کی، انہوں نے واضح کیا کہ الائیڈ محکموں سے متعلق امور کی نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر تمام دفتری امور ای سسٹم کے تحت ہی چلائے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button