ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی تعمیرات،غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے108املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، ماڈ ل ٹاؤن، مین وحدت روڈ،ریونیو سوسائٹی اورعلامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ،ماڈل ٹاؤن میں 27املاک، گلشن راوی، مین وحدت روڈ پر25 املاک سربمہر کر دیں۔ ریکوری آپریشن کے دوران ریونیو سوسائٹی میں 40املاک، علامہ اقبال ٹاؤن میں 16املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ورکشاپ،بیو ٹی سیلون، کلینک، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاسٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا اچانک دورہ،شہریوں سے مسائل دریافت
10 گھنٹے ago
*ایل ڈی اے نیلام عام/2 ارب93کروڑ سے زائد ریکارڈ ریونیو اکٹھا*
2 دن ago
ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے کا *اقبال* بلند کر دیا،بڑی تعداد میں غیرقانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کی نشاندہی
3 دن ago
*نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل،فنشنگ آخری مراحل میں*
5 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر9ستمبر کےپلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ
Related Articles
طاہر فاروق کا زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
6 دن ago
داتا گنج بخش زون نے چوک چوبرجی میں ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں پلازہ کانقشہ پاس کردیا،ایل ڈی اے نے کام بند کروا دیا،انکوائری شروع
7 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سالگرہ پر ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب، صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی کی شرکت*
1 ہفتہ ago


