تھیم پارک میں نکاسی آب کا آپریشن ضلعی انتظامیہ اور واسا کی ٹیموں کی مسلسل 24 گھنٹے کی کوششوں سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے خود تھیم پارک کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے انہیں مکمل بریفنگ دی۔ تھیم پارک کے بیشتر بلاکس سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور باقی رہ جانے والے دو بلاکس سے بھی نکاسی آب تیز رفتاری سے جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور گھروں کو واپسی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ نشیبی بلاکس سے پانی نکالنے کے لیے واسا کی ہیوی مشینری مصروف عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت دی کہ نکاسی آب کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے، شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، اور فیلڈ میں کام کرنے والے تمام عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریلیف آپریشنز کی خود نگرانی کر رہا ہوں، شہریوں کو معمولات زندگی پر واپس لانا ہماری اولین ترجیح ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، مشترکہ کاوشوں سے جلد صورتحال پر مکمل قابو پایا جائے گا، اور انتظامیہ و تمام ادارے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
9 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
1 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago






