محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور محکمہ بہبود آبادی کے یکجا ہونے سے عوامی صحت کے منصوبے متاثر ہوگئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر آفس سے ملحقہ گروانڈ میں کھڑے موبائل سروس یونٹس موبائل ہسپتال اور موبائل لیبارٹریز سمیت دیگر کروڑوں مالیت کی گاڑیاں کھڑی کھڑی تباہ ہونے لگیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام موبائل سروس یونٹس موبائل ہسپتال موبائل لیبارٹریز سمیت دیگر گاڑیاں دونوں محکموں کے یکجا ہونے کے باعث گروانڈ کر دی گئیں ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر آفس بردوڈ روڈ سے ملحقہ گروانڈ میں کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں گاڑیاں کھلے آسمان تلے کھڑی ناکارہ اور تباہ ہو رہی ہیں کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اندر سے میڈیکل آلات نکال لئے گئے ہیں جبکہ دو گاڑیاں کھڑی کھڑی جل کر تباہ ہوگئیں ہیں۔محکمہ بہبود آبادی کے پبلک ریلیشن آفیسر کے مطابق گاڑیوں کو محکموں کے یکجا ہونے کے باعث گروانڈ کیا گیا ہے تاکہ نئے تشکیل پانے والے محکمے کے سٹیکرز گاڑیوں پہ لگائے جا سکیں مگر کئی ماہ سے کھلے آسمان تلے ان گاڑیوں کو مزید اگر اسی طرح سے بے یارو مددگار چھوڑا گیا تو یہ گاڑیاں ناقابل استعمال ہو جائیں گی وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیں کہ وہ فوری طور پر گراونڈ کئے گئے موبائل سروس یونٹس موبائل ہسپتال موبائل لیبارٹریز کی تباہ حالی کا نوٹس لیں۔






