وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی منظوری سے، خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ میں محکموں کی نئی تقسیم اور ردوبدل کا فیصلہ کرتے ہوئے وزراء، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کے محکموں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس اعلامیہ کے تحت درج ذیل تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں:1. خلیق الرحمٰن، (وزیر) کو محکمہ صحت کا قلمدان تفویض کیا گیا۔2. فضل شکور، (وزیر) کو ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ اور عجائب گھروں کا محکمہ سونپا گیا۔3. پختون یار خان، (وزیر) کو کھیل اور امورِ نوجوانان کا محکمہ دیا گیا۔4. سید فخر جہان، (وزیر) کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان تفویض کیا گیا۔مزید برآں مشیروں اور معاونینِ خصوصی کے محکمے درج ذیل کے مطابق تبدیل کیے گئے ہیں:5. احتشام علی، (مشیر وزیراعلی) کو محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول تفویض کیا گیا۔6. زاہد چن زیب، (مشیر وزیراعلی) کو محکمہ محنت و مزدور (لیبر) کا قلمدان دیا گیا۔7. ارباب محمد عاصم، (معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ) کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا محکمہ دیا گیا۔8. ڈاکٹر محمد اسرار، (معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ) کو آبپاشی (ایریگیشن) کا محکمہ تفویض کیا گیا۔
Read Next
22 گھنٹے ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت تعلیم میں اصلاحات کے سلسلے میں اعلٰی سطحی اجلاس
23 گھنٹے ago
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات، مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا آصف رفیق پشاور میں صفائی کیلئے متحرک
3 دن ago
*گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اجلاس*
3 دن ago
پنشن اور تنخواہوں کے مسئلہ کوحل کرنا ان اولین ترجیح ہوگی،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا خضر حیات
3 دن ago
ایچ آر سی پی کونسل کے انتخابات،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا،پاکستان ورکرز فیڈریشن نے محمد حنیف رامے کی حمایت کا اعلان کر دیا
Related Articles
مشیر بلدیات آصف رفیق کو محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کی مجموعی کارکردگی اور 100 روزہ ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ
3 دن ago
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات خیبرپختونخوا آصف رفیق کی جانب سے سرکاری اداروں کو گائیڈ لائنز جاری
1 ہفتہ ago



