وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر بسنت فیسٹیول کے دوران شہر لاہور میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر بھر میں واشنگ ایکٹیویٹیز اور واٹر سپرنکلنگ کا عمل یقینی بنایا گیا۔شیرانوالہ گیٹ، دہلی گیٹ اور لوہاری گیٹ پر ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی واشنگ ٹیمیں متحرک رہیں جبکہ رائیونڈ روڈ، کینال روڈ بس اسٹاپس اور مال روڈ بس اسٹاپس پر صفائی دھلائی کے بہترین انتظامات کے لیے عملہ موجود رہا۔راوی روڈ، شاہدرہ چوک، امیر چوک اور فیصل ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا جبکہ ملتان روڈ، اڈا پلاٹ، مون مارکیٹ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں واشنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔گجومتہ، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں بسنت فیسٹیول کے دوران شہر کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے تینوں دن متحرک رہیں گی۔ شہریوں کو بسنت فیسٹیول کے موقع پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے۔
Read Next
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
3 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
Related Articles
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
4 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
5 دن ago



