ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ محمد شاہد ملک کا تبادلہ منسوخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رائے ذوالفقار کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ محمد شاہد ملک کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا۔محمد شاہد ملک بدستور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے محکمہ زراعت میں بطور ڈپٹی سیکرٹری محمد شاہد کی تعیناتی واپس لے لی گئی ہے۔رائے ذوالفقار علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button