ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے علی الصبح دوروں کے سلسلے میں تحصیل راوی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے بیگم کوٹ، جڑانوالہ روڈ اور سگیاں کے اطراف انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ای ڈی سی جی، چیف آفیسر ایم سی ایل، اے سی راوی، واسا اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔ اے سی راوی نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سگیاں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا کام آئندہ دو ہفتوں میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واسا اور ایم سی ایل حکام کو نکاسی آب و سیوریج کے مؤثر نظام کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے اور میونسپل خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کو بغیر کسی وقفے کے روزانہ کی بنیاد پر صفائی یقینی بنانے جبکہ ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کو ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن بلاوقفہ جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور فرائض میں غفلت یا لاپرواہی دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
Read Next
9 گھنٹے ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
10 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
6 دن ago

