پشاور( بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے لئے پرسنل لیجر اکاؤنٹ کا فرسودہ نظام ختم کر کے اکاونٹ فور کا قیام عمل میں لایا جائے اور بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لا کر ان کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔بلدیاتی اداروں کی کمزور مالی حیثیت والے بلدیاتی اداروں میں فنڈز کی عدم دستیابی اور فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی وجہ سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین اور پنشنرز گزشتہ 3/4 سالوں سے پانچ پانچ چھ چھ ماہ تک تنخواہوں اور پنشن جیسے بنیادی آئینی حقوق سے محروم رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے بچے فاکوں سے دوچار ہوتے ہیں۔مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراہمی بھی ان کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور پرانے فرسودہ پرسنل اکاونٹنگ سسٹم دن بدن بلدیاتی ادروں کے ملازمین/پنشنرز کے بچوں کی مشکلات میں روز افزوں مشکلات میں اضافہ بنتا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 12 ستمبر 2025 کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو یکم تاریخ کو دیگر سرکاری ملازمین کی طرح بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا گیا جس سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے اندر خوشی لہر دوڑ گئی تھی مگر تاحال وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔جس سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز میں سخت بے چینی پھیل رہی ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈہ پور، وزیر بلدیات ارشد ایوب خان، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، سیکریٹری مالیات خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم ، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ پشاور اور کنسلٹنٹ محکمہ بلدیات میڈم طاہرہ یاسمین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں سے پرسنل لیجر اکاؤنٹ جیسے فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم کا فوری خاتمہ کر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین/پنشنرز بشمول فیملی پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی بزریعہ اکاونٹ فور یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر کے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی دیگر سرکاری ملازمین کی طرح بروقت یقینی بنا کر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لائی جائے اور ان کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
1 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
2 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
2 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
3 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
Related Articles
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
3 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
4 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
4 دن ago


