تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد چوہدری سرور کی طرف سے انکوائری کے بعد سیکرٹری یونین کونسل عمران بھٹی کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا اس کے خلاف جعلی طلاق سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مقدمہ انٹی کرپشن کی عدالت میں زیر سماعت تھا ملازمت سے برطرفی کے بعد عمران بھٹی عدالت میں پیش ہؤا تو عدالت میں اس کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے اسے فوری گرفتار کرلیا اور اسے جیل بھیج دیا گیا۔محمد عمران بھٹی شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا گزشتہ شب اس کی طبیعت اچانک بگڑنے پر الائیڈ ہسپتال کے قیدی وارڈ میں منتقل کیا گیا لیکن بر وقت طبعی سہولیات نہ ملنے سے وہ دم توڑ گیا پوسٹ مارٹم کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی گئی رات گئے سوگواران کی موجودگی میں چک جھمرہ میں اسے سپرد خاک کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ ملازمت سے برطرفی اور افسران کے انتہائی جارحانہ اقدامات سے وہ ٹنشن اور ذہنی اضطراب کا شکار ہو چکا تھا اور یہی بات اس کی موت کا سبب بنی ـ
Read Next
2 دن ago
نو دیہات کو مثالی بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
*سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس*
4 دن ago
پی ڈی پی:51 شہروں میں 87 انڈرگراؤنڈ ٹینک مکمل،اضافی ٹینکس بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
5 دن ago
کسی جگہ مشینری کی کمی ہے تو سیکرٹری بلدیات کے نوٹس میں لایا جائے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا چیف افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں خطاب
1 ہفتہ ago
شدید بارشوں کے دوران صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کا گوجرانوالہ کا دورہ
Related Articles
ڈسکہ شہر کے بازار محلے گلیاں اور سڑکوں پر موجود بارش کے پانی نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔
1 ہفتہ ago
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نائٹ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے
1 ہفتہ ago
*پنجاب سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں تعیناتی کے طریقہ کار اور مالی معاملات کی منظوری دے دی گئی*
1 ہفتہ ago
سُتھرا پنجاب: یونین کونسلز میں بیٹ سسٹم پر 92 فیصد عملدرآمد، 20 میونسپل کمیٹیز کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل
1 ہفتہ ago

