کمشنر مکران قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت میرانی ہاؤسنگ سکیم تربت کے حوالے سے اہم اجلاس

کمشنر مکران قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت میرانی ہاؤسنگ اسکیم تربت کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد اسکیم کے جاری ترقیاتی کاموں، درپیش مسائل، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کرنا تھا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر مکران ظفر علی بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد حسین، ڈپٹی پی ڈی میرانی ہاؤسنگ اسکیم رؤف عمر، ڈپٹی پی ڈی تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ بہرام گچکی، ایکسیئن بی اینڈ آر (روڈ) گل محمد بلوچ، ایکسیئن بی اینڈ آر (بلڈنگ) مجیب الرحمن رند، سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ زاہد عمر بلوچ اور کنسلٹنٹ گروپ CG کے نمائندے حمزہ بلوچ شریک ہوئے اجلاس میں میرانی ہاؤسنگ اسکیم کے ترقیاتی امور، مالی و تکنیکی چیلنجز، سیکیورٹی خدشات، انجینئرز اور ٹھیکیداروں کی کارکردگی سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر مکران نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ

منصوبے کی موجودہ رفتار تسلی بخش نہیں، جسے ترجیحی بنیادوں پر تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پلاٹ ہولڈرز کو جلد از جلد الاٹمنٹ آرڈرز جاری کیے جا سکیں ان کا کہنا تھا کہ کہ ماضی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور تکنیکی رکاوٹوں کے باعث منصوبہ متاثر ہوا، تاہم اب حالات بہتر ہیں اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرانی ہاؤسنگ اسکیم کے پرانے PC-I کا ازسرِنو جائزہ لے کر اسے ریوائز کیا جائے گا، تاکہ نئے پی سی-ون کے تحت اندرونی سڑکوں، سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جا سکے اجلاس میں کنسلٹنٹ گروپ CG کو ہدایت دی گی کہ وہ اپنی مکمل ٹیم اور ضروری ریکارڈ کے ہمراہ میرانی ہاؤسنگ اسکیم کے سائٹ آفس تربت منتقل کرے تاکہ تعمیراتی کاموں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے واضح رہے کہ میرانی ہاؤسنگ اسکیم حکومت بلوچستان کا ضلع کیچ کے عوام کے لیے ایک اہم رہائشی منصوبہ ہے، جس میں 200، 400 اور 1000 گز کے رہائشی و تجارتی پلاٹس مناسب نرخوں پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر مکران کی خصوصی دلچسپی اور فعال نگرانی کے باعث اس منصوبے پر دوبارہ تیزی سے کام کا آغاز ہو رہا ہے، جو علاقے کی ترقی اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم ہے

جواب دیں

Back to top button