وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے برعکس لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا لاہور کی طرف سے ڈرینج اور سیوریج کے منصوبوں معیار کو مدنظر رکھنے کی بجائے تیز رفتاری کو اپنا لیا گیا ہے۔کھدائی اور بھرائی میں نہ تو پائیدار مٹیریل استعمال ہو رہا ہے نہ ہی ضروری اقدامات اور وقت دیا جا رہا ہے۔عجلت ،غفلت، لاپرواہی اور نااہلی کوبرق رفتاری کا نام دے کر فیز ون کے بعد جلد بازی میں فیز ٹو بھی شروع کر دیا گیا ہے۔مون سون میں دیرپا قرار دیئے گئے واسا کے بیشتر منصوبوں کا پول کھل جائے گا۔فراہمی و نکاسی آب کے زیادہ منصوبے اور فنڈز واسا کو ہی دیئے جا رہے ہیں۔زیادہ سے زیادہ منصوبوں کا ریکارڈ قائم کرنے اور جلد از جلد فیز ون مکمل کرنے کے لئے منصوبوں کو ناقص طریقوں سے مکمل کیا گیا ہے۔فیز ٹو میں بھی معیار کی بجائے رفتار پر توجہ ہے۔جس سے موسم برسات میں اربوں روپے سے مکمل کئے گئے فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کی اصلیت سامنے آ جائے گی۔واسا وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے جنہوں نے واضع ہدایات جاری کی تھیں کہ منصوبے دیرپا ہونے چاہیئے تاکہ کئی سال تک دوبارہ ان کی ضرورت نہ پڑے۔واسا کے غیر معیاری منصوبوں میں اداروں میں کوآرڈینیشن کا فقدان اور ایک سے زائد سربراہان کی مداخلت ہے۔واسا پنجاب بننے کے بعد واسا لاہور کی ایل ڈی اے سے کوآرڈینیشن متاثر ہوئی ہے۔وزیر ہاؤسنگ، وزیر بلدیات معاونین خصوصی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت کئی انتظامی سربراہان کے اجلاسوں میں ہی واسا افسران کی توانائیاں صرف ہو جاتی ہیں جو منصوبوں پر توجہ مرکوز نہیں کر پا رہے ہیں۔واسا میں ڈپٹی ایم ڈی اور ڈائریکٹرز و ایکیسئین کی سطع پر قابل افسران کا بحران ہے جس کی وجہ سے بے قاعدگیوں کی شکایات عام ہیں۔علاوہ ازیں بلدیہ عظمٰی لاہور میں بھی نااہل افسران زونز کی سطح پر تعینات ہیں۔ایم سی ایل بھی لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کافیز ٹو جلد مکمل کرنے کے چکر میں عجلت سے کام کر رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز بے شمار اسائنمنٹس اور نان ٹیکنیکل لاہور کے اہم ترین منصوبے سے انصاف نہیں کر رہے ہیں۔راوی اور شالیمار زون میں نیسپاک اور شعبہ انفراسٹرکچر کی طرف سے رشوت وصولی کی شکایات بھی عام ہیں۔واسا اور ایم سی ایل معیار کی بجائے مون سون اور اس مالی سال کے اختتام سے قبل منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔جس کا مقصد وزیر اعلٰی مریم نواز کو ریکارڈ مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا تاثر دے کر شاباش وصول کرنے ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
محفوظ بسنت،کمشنر لاہور مریم خان،ڈی سی کیپٹن ر علی اعجاز کا چار تحصیلوں کا دورہ،اے سیز نے بریفنگ دی
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago






