"شاہ حسین نیٹ ورک” کے پلیٹ فارم سے مجوزہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل پر معلوماتی کتابچہ جاری

"شاہ حسین نیٹ ورک” کے پلیٹ فارم سے مجوزہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل پر معلوماتی کتابچہ جاری کردیا گیا ہے۔معلوماتی کتابچہ لوکل گورنمنٹ ایکسپرٹ زاہد اسلام نے پنجاب کے عام شہریوں کےلئےبڑے آسان فہم انداز میں تحریر کیا ہے۔ساجد علی ریجنل منیجر شاہ حسین نیٹ ورک کے مطابق معلوماتی کتابچہ تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصہ میں مجوزہ بل کاعمومی جائزہ لیا گیا ہے، دوسرے حصے میں مجوزہ بل پر ماضی کے قوانین، تجربات اور آئینی تقاضوں کو پیشِ نظر رکھ کر تفصیلی تبصرہ پیش کیا گیا ہے جبکہ تیسرا حصہ سفارشات کی شکل میں مزیددو ذیلی حصوں پر مشتمل ہے، ایک میں سفارشات ہیں جبکہ دوسرے ذیلی حصے میں شاہ حسین نیٹ ورک کی طرف سے قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو لکھے گئے خطوط کی تفصیل کے ساتھ ساتھ ان خطوط میں مجوزہ بل پر سول سوسائٹی کے تحفظات اور سفاشارت پیش کی گئی ہیں۔ساجد علی ریجنل منیجر کے مطابق اس کتابچے میں مقامی حکومتوں بارے چیدہ چیدہ نکات، بنیادی ڈھانچہ ،ضلعی اتھارٹیاں، ضلعی میونسپل کوآرڈینیشن فورم، کنڈکٹ آف بزنس، لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل،لوکل گورنمنٹ اکیڈمی، لوکل گورنمنٹ کمیشن، لوکل ڈویلپمنٹ پلاننگ، حکومتی کنٹرو، نگرانی اور اختیارات، مالیاتی مسائل، کمیونٹی بنیادوں پر تنظیمیں، نگران مانیٹرنگ کمیٹیاں، یونین کونسلوں کے انتخابات، سربراہان اور نائب سربراہان کا انتخاب، انتخابات کا طریقہ کار،شوآف ہیڈ، منتخب نمائندوں کی حلف برداری، منتخب نمائندوں کا استعفی، عدمِ اعتماد کی تحاریک، لوکل گورنمنٹ کے فرائض جیسے موضوعات پر مختصر مگر ضروری معلومات فراہم کی گئیں ہیں۔ یاد رہے کہ "شاہ حسین” 2023ء سے پنجاب میں منتخب مقامی حکومتوں کے قیام کےلئے ایک مطالباتی مہم جاری رکھے ہوئے ہے کہ جس کے تحت مختلف النوع سرگرمیاں منعقد کی جاتی رہیں ہیں جن میں اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کاری، ایڈوکیسی سیمینارز، آگاہی سیشنز، مطالباتی ریلیاں، اخباری اعلامیے، معلوماتی مواد کا اجراء، ممبران اسمبلی سے خط و کتابت اور سوشل میڈیا پر مہمات

شامل ہیں۔ "شاہ حسین” کی اس حالیہ کوشش (معلوماتی کتابچے کا اجراء)سے اسٹیک ہولڈرز کو مجوزہ لوکل گورنمنٹ بل کو نہ صرف سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ نئے متوقع قانون بارے پختہ رائے قائم کرنے میں بھی معاون ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button