بلدیہ عظمٰی لاہور کے ملازمین جون کی تنخواہ سے محروم، ہزاروں ملازمین پریشان

بلدیہ عظمٰی لاہور کے ملازمین کو جون کی تنخواہ مل سکی۔ڈائریکٹر آڈٹ کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں کا چیک سائن نہ ہو سکا۔ہزاروں ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں۔جن کی ماہانہ تنخواہ کا،بجٹ 25 کروڑ روپے ہے۔ پنجاب حکومت نے عید الاضحٰی کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات پر ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کیا تھا لیکن میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے افسران اور ملازمین کو ریگولر سیلری نہیں دی جا سکی ہے۔ڈائریکٹر آڈٹ نہ ہونے سے ایم سی ایل کی ادائیگیاں اور دیگر مالی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button