ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی عثمان نذر اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ نے بریفنگ دی۔ ایل ڈی اے سٹی میں ساڑھے تین سو کنال پر محیط ایجوکیشن سٹی اور دو سو کنال پر محیط ہیلتھ سٹی کے مجوزہ پلان پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت میں پہلے ایجوکیشن سٹی اور ہیلتھ سٹی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ ایجوکیشن و ہیلتھ سیکٹر سے منسلک کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کے مزید تین بلاکس کا جلد پوزیشن دینے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے "بی، ڈی اور ای” بلاک کے ایک ہزار سے زائد پلاٹوں کا آئندہ دو ہفتوں میں پوزیشن دیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ جن بلاکس میں پلاٹوں کے قبضے دیئے جا چکے ہیں وہاں گھروں کی تعمیر کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں سٹرکچر پلان روڈز اور اقبال سیکٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایسے الاٹیز جنہوں نے ابھی تک ڈویلپمنٹ چارجز ادا نہیں کیے، ان سے ریکوری یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر ایل اے سی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
6 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کازیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
6 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب
6 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
1 ہفتہ ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،مثالی گاؤں پروگرام کے لئے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کا جائزہ
1 ہفتہ ago
یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی،ڈی جی طاہر فاروق
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں
1 ہفتہ ago


