فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں احتسابی عمل جاری،6 افسران کیخلاف کارروائیاں، 1کلرک نوکری سے برخاست،1 کی تنزلی اور 4 افسران کو شوکاز نوٹس جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں احتسابی عمل جاری ہے، نااہلی، کرپشن اور سرکاری دستاویزات میں خرد برد کرنے پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت 6 افسران کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1کلرک کو نوکری سے برخاست، 1 کی تنزلی جبکہ 4 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ترجمان فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب کے مطابق سینئر کلرک احسان الحق سیالکوٹ کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کردیا

، یاسین باجوہ ہیڈ کلرک سیالکوٹ کی تین سالوں کیلئے تنزلی کے احکامات جاری کیے گئے، علاؤہ ازیں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فیصل آباد اور 3 فوڈ گرین انسپکٹرز کو شوکاز جاری کیے جاچکے ہیں،ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے کرپشن اور مافیا کی سہولت کاری میں ملوث ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جواب دیں

Back to top button