میئر پشاورحاجی زبیر علی کا سٹی کونسل ہال میں ینگ لیڈر پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب

پشاور(بلدیات ٹائمز)میئر پشاورحاجی زبیر علی کا سٹی کونسل ہال میں ینگ لیڈر پارلیمنٹ کے اجلاس میں آمد پر نوجوانوں نے کھڑے ہوکر انکاشاندار استقبال کیااس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان کی امید ہے، تمہارے خواب، تمہاری کاوشیں، اور تمہاری لگن ہی اس ملک کا مستقبل سنوار سکتی ہیں۔ پاکستان تم سے صرف محبت کے دعوے نہیں، بلکہ عمل کی امید رکھتا ہے۔تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائے، اخلاق کو اپنا زیور، محنت کو اپنی طاقت اور اتحاد کو اپنا شعار بنائے اور ایسا پاکستان بنا ئے جس پر تمہیں، تمہارے والدین کو، اور آنے والی نسلوں کو فخر ہو’ ۔ وہ پاکستان، جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا، اور جس کے لیے قربانیاں دی گئیں۔ہر دن کو اپنے وطن کے نام کرو، ہر کامیابی کو پاکستان کی جھولی میں رکھو۔یاد رکھو! جس قوم کے نوجوان جاگ جائیں، وہ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔پاکستان تم سے ہے، اور تم پاکستان سے ہوں انہوں نے کہاکہ ‘نوجوانوں محنت کروں کیونکہ ہمارے وقت میں اتنی سہولیات نہیں تھی جو سہولیات آپ کے پاس ہے لہذا محنت کریں

کیونکہ یہی نوجوان کل بلدیاتی’ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے ممبر بنیں گے ‘ انہوں نے کہاکہ وطن کیلئے سوچوں’ اختلافات ہمارے اپنے ہونگے انہوں نے کہاکہ یہ بات آپکو ذہن نشین کرنی چاہیے کہ ہم اخلاق ‘ روایات ‘شائستگی ‘ عزت اور احترام کے دائرے سے نہیں نکلیں گے تو کامیابی آپکے قدم چومیں گی نہوں نے کہاکہ میں امید رکھتاہوں یہ نوجوان ینگ لیڈر پارلیمنٹ میں مشکلات کے خاتمے اور شہر کی ترقی میں اپنا کردا ر اداکرینگے۔

جواب دیں

Back to top button