*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اجلاس،تمام سیکشنز سے ریونیو جنریشن بڑھانے بارے تجاویز کا جائزہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریونیو جنریشن روڈ میپ بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے کے تمام سیکشنز سے ریونیو جنریشن بڑھانے بارے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ٹاؤن پلاننگ، میٹرو پولیٹن، ایل ڈی اے سٹی، ایونیو ون اور آکشن ڈائریکٹوریٹ نے بریفنگ دی۔نیسپاک ٹیم ریونیو جنریشن کے مختلف مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر آکشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے کی آئندہ آکشن 21 اکتوبر میں ایکسپو سینٹر میں کی جائے گی۔ آئندہ آکشن میں مختلف سکیموں کے رہائشی، کمرشل پلاٹس، پبلک یوٹیلیٹی سائٹس، پٹرول پمپ، مارکی سائٹس، سپورٹس کیملپکسز کے کیفے کو بھی نیلامی میں رکھا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم میں تجاوزات سے واگزار کرائی گئی جگہ پر بزنس پرپوزل جلد فائنل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں بزنس بے سمیت دیگر رہائشی و کمرشل پلاٹوں کا پرپوزل پیش کیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے کی اپنی سکیموں میں رہائشیوں کو سروسز کی بہتر فراہمی بارے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کا ریونیو جنریشن روڈ میپ بارے باقاعدگی سے اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، نیسپاک اور انجینئرنگ کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button