کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی سمپوزیم اور واک کا انعقاد ہوا۔ کمشنر لاہور مریم خان کی بریسٹ کینسر و آگاہی واک میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کی صدارت کی۔ بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار و واک میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین، اساتذہ، اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر سے لڑائی ہمت، امید اور بروقت علاج سے جیتی جا سکتی ہے، بریسٹ کینسر کے خلاف جدوجہد میں تعلیمی و سماجی اداروں کا اشتراک ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خواتین کی صحت، آگاہی اور علاج کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہیں، وزیراعلی پنجاب اقدامات میں بریسٹ کینسر اسکریننگ پروگرامز، جدید تشخیصی مراکز کا قیام اور علاج کی سہولتوں میں بہتری شامل ہے۔
وائس چانسلر کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی، بروقت تشخیص اور ابتدائی اسکریننگ نہایت ضروری ہیں، خواتین باقاعدگی سے اپنی صحت کا معائنہ اور میموگرافی کروائیں، بیماری کا پتہ ابتدائی مراحل میں ہوگا تو بروقت تشخیص ہی مؤثر علاج کی ضامن ہے۔بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار سے پروفیسر شاہدہ خواجہ کینسر سروائیور نے اپنے حوصلہ افزا تجربات شیئر کیے۔تقریب کے اختتام پر بریسٹ کینسر آگاہی واک کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچنگ فیکلٹی، طلبہ، نرسز، ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔سمپوزیم میں پروفیسر محمد معین، پروفیسر ہارون حمید، پروفیسر سید اصغر نقوی، پروفیسر عباس کھوکھر، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر ازیر احمد قریشی اور پروفیسر شاہدہ خواجہ سمیت متعدد ماہرین نے شرکت کی۔






