ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ایم ڈی کیٹ امتحانی انتظامات پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، ایم سی ایل اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے امتحانی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو مکمل انتظامی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو امتحانی مراکز پر انتظامات کی نگرانی کے فرائض سونپے گئے جبکہ امیدواروں کی تصدیق کے لیے نادرا ٹیموں کو بھی متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور میں امتحان کے لیے 6 مراکز قائم کیے گئے، جن میں 4 مرد اور 2 خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔ امتحانی مراکز پر فول پروف سیکیورٹی اور بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ شفاف امتحان کے انعقاد کے لیے مکمل رابطہ کاری کریں اور امتحانی مراکز کے اطراف ٹریفک کی روانی ہر صورت یقینی بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا خود جائزہ لیں، اور امیدواروں کی سہولت کے لیے واضح ہدایاتی بورڈز فوری آویزاں کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ یونیورسٹی کو مکمل انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی اور تمام ادارے ٹیم ورک کے ذریعے امتحان کو کامیاب بنائیں گے۔ حتمی تیاریوں کے لیے 20 اکتوبر کو دوبارہ جائزہ اجلاس منعقد ہوگا۔
Read Next
1 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


