ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے علی الصبح تحصیل صدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر صدر، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈی سی لاہور نے ہئیر اور بیدیاں روڈ پر صفائی انتظامات، پیچ ورک، اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ لی۔ بلدیہ عظمیٰ کے ریگولیشن ونگ نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن جاری ہے جبکہ غیر قانونی کیبلز اور لٹکتی تاروں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے، اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشنز کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے لیے بھرپور تعاون اور کوآرڈینیشن یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے عزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کا تعاون کلین لاہور مشن کی کامیابی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
Read Next
1 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


