سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ وقار عظیم اور ڈی جی واسا طیب فرید کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب واساز کی ڈیجیٹلائزیشن پر جاری پیش رفت کا جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سمارٹ سٹی وژن کے تحت واسا پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کی طرف گامزن،سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ وقار عظیم اور ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی سیکرٹری سپیشل انیشیئٹو ولید بیگ ،ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد سمیت پنجاب کے تمام ایم ڈیز نےشرکت کی۔سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ وقار عظیم اور ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے پنجاب واسا کی ڈیجیٹلائزیشن پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ واسا لاہور نے تمام پنجاب کے واساز کے لیے ان ہاوس سروے ایپلیکیشن تیار کر لی۔سپیشل سیکرٹری وقار عظیم نےواٹر آپریٹر پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پنجاب کے تمام واساز میں جدید آئی ٹی اصلاحات کے نفاذ کو جلد یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے تمام پنجاب کے ڈسپوزل اسٹیشنز کو سکاڈا سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایات کیں۔طیب فرید نے کہا کہ تمام واساز میں فنانس، ریونیو، کال سینٹر، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، فنانشل مینجمنٹ سسٹم، ڈیجیٹل رین گیجز، وہیکل ٹریکنگ، لائیو کیمرہ مانیٹرنگ اور واٹر میٹر سسٹم کا نفاذ جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔

تمام واساز کو جنگی بنیادوں پر ڈیسلٹنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ ڈیجیٹل ریفارمز کے نفاذ سے واسا پنجاب کے تمام نظاموں میں شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ڈیٹا بیسڈ مانیٹرنگ سے عوامی شکایات کے ازالے میں تیزی آئے گی اور آپریشنل اخراجات میں کمی ممکن ہوگی۔یہ اقدامات نہ صرف واسا پنجاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے بلکہ شہریوں کو بہتر، شفاف اور بروقت خدمات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button