سندھ رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے ناظم آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پانی چوری کے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ کارروائی کی نگرانی میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خود موقع پر پہنچ کر کی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان بھی موجود تھے۔ حکام کے مطابق ناظم آباد کے علاقے میں سیف اللہ بنگش ہوٹل کے قریب خفیہ سرنگوں کے ذریعے آٹھ غیر قانونی کنیکشنز نصب کیے گئے تھے جن کے ذریعے روزانہ تقریباً تیس لاکھ گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ تین ماہ قبل بھی اسی مقام پر غیر قانونی کنیکشن پکڑے گئے تھے مگر بعد ازاں پانی چوری دوبارہ شروع کر دی گئی۔ سندھ رینجرز نے اینٹی تھیفٹ واٹر کارپوریشن کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تمام آٹھ کنیکشنز ختم کر دیے جبکہ علاقے میں مزید ریکی بھی شروع کر دی گئی تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ مقامات کا سراغ لگایا جا سکے۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پانی کے کنیکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، یہاں تک کہ انسانی جسم سرنگ میں لیٹ کر کنیکشن جوڑنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ یہ غیر قانونی عمل نہ صرف شہریوں کے لیے بلکہ واٹر کارپوریشن کے نظام کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ تھا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پانی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات عدالتوں اور ٹریبونلز میں چلائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ رینجرز اور واٹر کارپوریشن کے اہلکاروں نے ایک انتہائی خطرناک اور پیچیدہ کارروائی کو بہادری سے انجام دیا جس پر وہ ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پانی چوری کا خاتمہ شہریوں کے مفاد میں ہے اور یہ مہم بلا امتیاز شہر کے تمام علاقوں میں جاری رہے گی تاکہ ہر شہری کو اُس کا جائز حصہ صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Read Next
2 دن ago
*اسلام آباد، سیکٹر جی سیون کھڈا مارکیٹ سے متصل پبلک پارک سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کا آغاز*
3 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گلبرگ ٹاؤن میں کھیلوں کے فروغ کیلئے شاداب فٹبال گراؤنڈ کی ازسرِنو تعمیر کے بعد منصوبے کا افتتاح کردیا
3 دن ago
رواں سال کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا پریس کانفرنس سے خطاب
4 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پہلوان گوٹھ کے اہم کوریڈور کی ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
5 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس،14 قراردادیں منظور
Related Articles
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی ملاقات،فلائی اوورز پر بریفنگ
6 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع شرقی میں 154 ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا
7 دن ago
ضلع کیماڑی میں 609 ملین روپے کی لاگت سے جناح برج کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا. مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago



