*ایل ڈی اے ورکرزیونین کے زیراہتمام عظیم الشان محفلِ میلادِمصطفیﷺ*

ایل ڈی اے ورکرزیونین کے زیراہتمام ایل ڈی اے آفس جوہرٹاون میں عظیم الشان محفلِ میلادِمصطفیﷺکا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے خصوصی شرکت کی۔

محفل میلاد میں قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ خوش قسمت ملازمین کو عمرے کے ٹکٹس دیئے گئے۔قرعہ اندازی میں سکیل 1 سے سکیل 16 تک کے ریگولراور ڈیلی ویجز ملازمین کوشامل کیاگیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے قرعہ اندازی کی۔جن خوش قسمت ملامین کے نام قرعہ نکلاان میں توقیرعثمان، نویدبٹ ، الطاف روف ، ذکاءاللہ اورفرقان عباس شامل ہیں۔محفل میلاد میں نعت خوان نے حضوراکرمﷺ کی شان میں گل ہائے عقیدت پیش کئے۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔تلاوت کی سعادت حافظ محمد اسد نے حاصل کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالعزیزشگری،عابدخیالی نے سرانجام دیئے۔تقریب کی صدارت ایل ڈی اے ورکرزیونین کے صدرکاشف گجر،جنرل سیکرٹری شاہدباقر اوراحتشام رضوی نے کی۔محفل میلادمیں مقررین نے سیرت رسول اکرمﷺ کے مختلف پہلووں پرروشنی ڈالی۔ نعت خوان حمزہ عباسی، بلال مرغوب ودیگرنے سرورکونینﷺ کے حضورہدیہ نعت پیش کیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہیڈکوارٹرز مجتبی عرفات، اے ڈی جی ہاوسنگ اویس مشتاق ، ڈائریکٹرایڈمن رابعہ ریاست ودیگرافسران اورملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button