وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب اسلحہ لائسنس کے حوالے سے عوامی سہولت کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا تمام عمل آن لائن کر دیا۔ شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافے کی درخواست، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائیسنس، موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائیسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔ نئے ماڈیول کے مطابق پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست آن لائن دیں گے اور اب شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے دفاتر کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے تمام متعلقہ کاغذات سے لیکر قانونی فیس تک آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے اشتراک سے اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ شہری دیے گئے لنک http://pal.nadra.gov.pk/pal پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول کے استعمال بارے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس میں تبدیلی کیلئے آنے والے شہریوں کو آن لائن موڈیول بارے آگاہی دیں۔
Read Next
3 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،وسیم احمد ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،اسامہ مجید چیمہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے تعینات
5 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سیف انور جپہ ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب تعینات
21 گھنٹے ago
پنجاب میں جدید دنیا کی طرز پر ”گرین ریلوے کوریڈور“ کے انقلابی منصوبے کا آغاز
2 دن ago
*CM Punjab approves expansion of ration card programme for registered workers*
3 دن ago
پنجاب کے 41 اضلاع میں بارش کے پانی کی نکاسی، صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری
Related Articles
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے جدید ترین 10 الیکٹرو بسوں کا تحفہ آزادکشمیر پہنچ گیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اربن فلڈنگ، رودکوہی اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انسانی اور مکینکل وسائل بروئے کار لانے کا حکم
6 دن ago
*مون سون میں معمول سے زائد بارشیں اور بروقت نکاسی آب کے اقدامات تاریخی ہیں۔ذیشان رفیق اوربلال یاسین کی پریس کانفرنس*
6 دن ago


