وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت صوبے بھر میں مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے۔ اکتوبر کے اختتام تک ایک لاکھ خاندانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروگرام ڈائریکٹر ولید بیگ نے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 95,600 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ جات جاری کیے جا چکے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اب تک 82,931 زیر تعمیر گھروں میں سے 20,940 گھر مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 59,510 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے دوسری قسط بھی فراہم کر دی گئی ہے۔پروگرام کے تحت اب تک 113 ارب روپے سے زائد کی رقم قرضہ جات کی مد میں مستحق خاندانوں کو دی جا چکی ہے۔ اس منصوبے کے تحت آئندہ پانچ سال میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے کے دیہی و شہری علاقوں کے ہزاروں خاندان اس منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں۔ قرضہ جات کی فراہمی کے عمل میں مکمل شفافیت اور اہلیت کے اصولوں کو یقینی بنایا گیا ہے۔’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام صوبے بھر میں خاندانوں کی زندگیوں میں بہتری لا رہا ہے اور انہیں اپنے گھروں کا خواب حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
Read Next
2 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
3 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
4 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
5 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago



