ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ کلین مشن بلا تعطل جاری ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل کینٹ کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے باؤ والا گاؤں و اطراف میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام چڑر نالہ کی مستقل صفائی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں. انہوں نے کہا کہ مکینوں اور لاہور کے شہریوں کو تعفن زدہ ماحول سے چھٹکارا دلانے کے لئے گندے نالوں کی صفائی ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی میکانزم پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور صفائی کے انتظامات بہتر سے بہترین ہونے چاہیے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ صفائی کے انتظامات بہترین ہوں گے تو معاشرہ صحتمند ہو گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل ریگولیشن ونگ تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے، ڈی سی لاہور نے سی او ایم سی ایل کو ہدایت کی کہ بینرز، فلیکسز و پوسٹرز کو اتروانے کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک کی جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کی تکمیل جاری ہے.






