گلگت بلتستان حکومت نے خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم اور دور رس فیصلوں کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ان فیصلوں کا مقصد قانون کی بالادستی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شرپسند عناصر کا مستقل سدباب کرنا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال کی شفاف تحقیقات کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پورے گلگت میں بڑے پیمانے پر اسلحہ سے پاک کرنے (De-weaponization) کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ گلگت اور سکردو میں سرکاری اداروں، نجی املاک اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون سختی سے اپنا راستہ بنائے گا اور کسی بھی قسم کی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر گلگت میں کرفیو نافذ العمل رہے گا، جبکہ سکردو میں کرفیو میں توسیع کا فیصلہ زمینی حقائق اور بدلتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ترقیاتی امور کے حوالے سے متاثرہ انفراسٹرکچر کے فوری سروے اور ترجیحی بنیادوں پر ان کی بحالی کے کام کا آغاز کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، نفرت انگیز تقاریر، جھوٹی خبروں (Fake News) کے پھیلاؤ اور سائبر کرائمز کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے آئی جی پی کے پلان کے مطابق اہلکاروں کے بین الاضلاعی تبادلے بھی عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
10 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
2 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
2 دن ago
گلگت بلتستان میں غیر معیاری کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
3 دن ago
گلگت بلتستان،آئل ٹینکرز کو دو سال کے لئے ہائی ویز پر چلنے کی مشروط اجازت
3 دن ago






