*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری*

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمان قمبرانی کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مؤثر مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اینٹی انکروچمنٹ آفیسر علی رضا درانی کی قیادت میں لیاقت بازار، شاہراہِ اقبال، مسجد روڈ، تھانہ روڈ، سرکلر روڈ، بلدیہ پلازہ اور میزان چوک کے اطراف میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات، ٹھیلے، ریڑھیاں اور عارضی تجاوزات ہٹا دیے گئے۔اس مہم کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، پیدل چلنے والوں کے لیے آسانی پیدا کرنا اور شہر کے حسن کو بحال رکھنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button