*کمشنر لاہور وپریذیڈنٹ بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس مریم خان کی زیر صدارت اجلاس*

کمشنر لاہور و پریذیڈنٹ بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس مریم خان نے کہا ہے کہ ڈی پی ایس سکول و کالج تعلیمی سرگرمیوں کا حامل بہترین ادارہ ہے، ڈی پی ایس کی موجودہ تعلیمی کارکردگی بہتر ہے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس کی تمام سائنس و آئی ٹی لیبز کو ریسرچ کیمطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور و پریذیڈنٹ بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس مریم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کو موجودہ بورڈ آف گورنرز ارکان نے ڈی پی ایس اکیڈیمکس کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

کمشنر لاہور نے نے کہا کہ ڈی پی ایس امور کیلئے فعال اکیڈیمک کمیٹی کام کریگی، کمیٹی کی جانب سے سفارشات کو ویلکم کرونگی، تعلیمی عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے موثر ٹیچنگ میتھڈولیجیز پر کام کرینگے، انہوں نے کہا کہ جدید ٹیچنگ طریقہ کار اور سٹوڈنس کے انٹر ایکٹو سیشنز سے علمی صلاحیت کو جدت ملے گی۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ڈی پی ایس ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین پوزیشنز لے رہا ہے، ڈی پی ایس سٹوڈنٹس کیصورت میں پاکستان کے روشن مستقبل کی تعلیم و تربیت کیلئے پوری محنت کریں۔

جواب دیں

Back to top button