وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کا اولڈ ٹرمینل، کراچی ایئرپورٹ کا دورہ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے شاہراہ فیصل سے اولڈ ٹرمینل تک جانے والے روٹ کا جائزہ لیا،

جہاں جمعہ کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جانا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل شام ساڑھے سات بجے کامیاب عالمی سفارتی مشن کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری محمد آصف خان، صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ اقبال ساندھ، صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل سردار خان، صدر ڈسٹرکٹ کورنگی جانی میمن، جنرل سیکرٹری سینٹرل شہزاد مجید، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، صدر پیپلز یوتھ کراچی و چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی، صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن مدنی رضا، صدر انجنئیرنگ فورم انجنئیر محمد بلال و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر پولیس کے اعلٰی افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button