وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی-ملاقات کرنے والوں میں محمد سلمان، نازک کریم اور ملک لعل محمد شامل تھے،جس میں سیاسی صورتحال، عوامی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل پر بات چیت ہوئی-ارکان صوبائی اسمبلی نے ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا-ارکان صوبائی اسمبلی نے ملتان کی بیوٹیفکیشن اور گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی پر خراج تحسین پیش کیا- ملتان شہر میں جلد الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان صوبائی اسمبلی کو ملتان کی شہری آبادی اور دیہات میں شجرکاری مہم چلانے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی-ارکان صوبائی اسمبلی نے کہاکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اپ گریڈیشن قابل تحسین ہے۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ثابت ہوگیا مسلم لیگ (ن)ہی پورے ملک کی مقبول اور حقیقی عوامی جماعت ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ تاریخی شہر ملتان میں سیاحتی حب بننے کا پوٹینشل موجود ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت دیگر تاریخی مقامات پر بحالی کے لئے اربوں روپے سے پراجیکٹ شروع کیے ہیں۔
Read Next
16 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کر دیا*
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنزکی ری سٹرکچرنگ کا حکم دے دیا
2 دن ago






