*کروڑوں روپے کا فرش اور پائپ پہلی تیز بارش میں ہی راوی زون کا دفتر دریائے راوی بن گیا*

مون سون کے پہلی تیز اور مسلسل بارش سے بلدیہ عظمٰی لاہور کےراوی زون کا دفتر دریائے راوی بن گیا۔راوی زون کے بادامی باغ واقعہ دفتر کوکروڑوں روپے کے پائپ اور فرش بچھا کر اپنی طرف سے محفوظ کیا گیا تھا۔کئی فٹ بارش کا پانی دفاتر میں داخل ہونے کی وجہ سےدفتر بند کر دیا گیا۔

سیوریج اور ڈرینج کے نئے پائپ بھی نکاسی آب کے کام نہ آئے۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں کو بھی نکالنا پڑا جو اسی دفتر کے احاطہ میں کھڑی ہوتی ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ میاں ثاقب محبوب کی ریٹائرمنٹ کے بعد زونل آفیسر انفراسٹرکچر راوی زون کو میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ایم سی ایل لگایا گیا ہے جن کی نگرانی میں راوی زون دفتر کا کام ہوا ہے

جواب دیں

Back to top button