وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر تمام پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز انسدادِ سموگ سرگرمیوں میں متحرک ہیں، تمام اضلاع کی شاہراؤں اور گرین بیلٹس پر پانی کا چھڑکاؤ شروع کردیا گیا ہے، اس ضمن میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر درختوں کی دھلائی اور پانی دینے کا عمل جاری رہے گا،تمام اضلاع میں سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹس اور نئے پودے بھی لگانے کے عمل کو تیز کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر درختوں کی اہمیت اور سموگ کیخلاف تمام شہروں میں آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جارہا ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ سموگ کیخلاف آگاہی مہم میں تمام سرکاری اداروں اور عوام کی شمولیت ازحد ضروری ہے، گرین پنجاب ویژن اور سموگ کیخلاف اقدامات میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کا مرکزی کردار ہے، علاوہ ازیں تمام اضلاع میں واسا کو بھی ترقیاتی منصوبوں والی سائٹس پر پانی کے مسلسل چھڑکاؤ کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
لاہور کے علاقے بھاٹی میں ماں اور بیٹی کا مین ہول میں گرنے کا واقعہ پر ایکشن،ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین معطل
18 گھنٹے ago
بھاٹی گیٹ،خاتون اور بچی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ،واسا نے ٹیپا کو ذمہ دار قرار دے دیا
18 گھنٹے ago
لاہور بسنت فیسٹیول 2026 کے موقع پر واسا لاہور کا جامع پلان تیار،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس
2 دن ago
*بلوچستان کے پروبیشنری اسسٹنٹ کمشنرز کی محکمہ ہاؤسنگ پنجاب آمد*
2 دن ago
*پنجاب میں عوامی تحفظ کے لیے فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب کا بڑا منصوبہ*
Related Articles
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس،شہر بھر میں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
6 دن ago
ایف ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی طرف سے سال 2025 میں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف 203 کارروائیاں
7 دن ago
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اقبال پارک میں فیملیز کیلئے 2 ایکڑ پر محیط پلے لینڈ کا افتتاح کردیا
2 ہفتے ago



