پنجاب کی یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے لیے 2025 ء کے قانون کے مطابق ابتدائی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں۔، جو الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر میں دستیاب ہوں گی۔تمام رجسٹرڈ ووٹرز سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے حلقہ جات کا بغور جائزہ لیں۔ اگر کسی کو حلقہ بندیوں پر کوئی اعتراض ہو تو وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر آفس میں اپنی عذرداری دائر کر سکتے ہیں۔ یہ عمل ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس کے بعد اعتراضات کی سماعت حلقہ بندی اتھارٹی کے پاس ہوگی۔8 اگست کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں شائع کی جائیں گی، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول متوقع ہے۔بلدیاتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور سماجی حلقوں سے گزارش ہے کہ انتخابی عمل پر گہری نظر رکھیں، اپنی تیاری شروع کریں اور جہاں ضروری ہو وہاں آواز بلند کریں۔ بالخصوص:• لوکل گورنمنٹ کے اختیارات میں اضافہ• براہِ راست انتخابات• پارٹی نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت• قانون میں موجود سقم کی اصلاح یہ مطالبات اپنی جگہ اہم ہیں، مگر انتخابی عمل کو آگے بڑھانا بھی ضروری ہے تاکہ کسی کو انتخابات سے فرار کا موقع نہ مل سکے۔یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ آنے والے بجٹ میں حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز مختص کرتی ہے یا نہیں، کیونکہ اسی سے حکومتی سنجیدگی اور نیت کا اندازہ ہوگا۔ عید کے بعد بجٹ اجلاس متوقع ہیں، لہٰذا بھرپور مطالبہ کیا جائے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے مناسب بجٹ رکھا جائے تاکہ نیا سال فعال، بااختیار اور منتخب مقامی حکومتوں کا سال بن سکے۔جمہوریت کی مضبوطی، عوامی نمائندگی اور مقامی خودمختاری کے لیے یہ مرحلہ انتہائی اہم ہے
Read Next
15 منٹس ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
4 گھنٹے ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
19 گھنٹے ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
1 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
4 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
Related Articles
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
5 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
1 ہفتہ ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
1 ہفتہ ago



