ممتاز لیبر لیڈر اور پاکستان ورکرز فیڈریشن PWF رجسٹرڈ کے نو منتخب صدر شوکت علی انجم نے ملک بھر کے تمام مزدور تنطیموں کے قائدین اور محنت کش نمائندوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے مجھ پر دوبارہ بھرپور اعتماد کرتے ہوئے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب کرکے منفرد اعزاز سے نوازا _ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تمام مزدور رہنماؤں اور نمائندوں کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں اپنے نومنتخب ٹیم کے ساتھ ملکر مزدور برادری کے مسائل کے حل اور مشکلات کے ازالہ کے لئے بھر پور جدوجہد کروں گا اور ان کے مطالبات کی منظوری کےلیے ہرممکن کوشش کروں گا _
نومنتخب صدر شوکت علی انجم نے کہا کہ مزدور و ملازمین برادری کے جملہ تنظیموں اور نمائندوں کے درمیان اتحاد اتفاق و اشتراک عمل پیدا کرنے کے لئے عملی اقدامات کروں گا اور ان کے حقوق کے حصول یقینی بنانے کی تحریک چلاؤں گا
انہوں نے مزید کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کی تربیت اور ان میں حقوق کے حصول کے لئے قانونی اور آئینی بیداری پیدا کرنا میری زندگی کا مشن ہے اور بلاتفریق ہر مزدور کے معیار زندگی بلند کرنے کی جدوجہد کو عبادت سمجھتا ہوں اور اس کے لئے نئے عزم اور جذبہ سے کام جاری رکھوں گا۔شوکت علی انجم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محنت کشوں کو معاشرہ میں باعزت مقام دلانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور ان کے اعتماد کے مطابق دن رات تگ ودو کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی انتخابات کےلئے بلائے گئے جزل کونسل اجلاس کے بہترین انتظامات اور تاریخی مہمان نوازی پر قائد مزدور اور سی ڈی اے مزدور یونین اسلام آباد کے جزل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین اور انکے ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی۔
آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پاکستان کے چیئرمین شوکت کیانی اور مرکزی صدر رمضان دانش اور دیگر عہدیدارن اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر حاجی انور کمال خان مروت، صوبائی چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے نو منتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ چوھدری محمد یاسین، چیئرمین عبد الرحمن عاصی, صدر شوکت علی انجم اور مرکزی جنرل سیکریٹری اسد محمود کو دلی مبارکباد پیش کرتے ھوئے اس توقع کا اظہار کیا ھے کہ نومنتخب قیادت مزدور کاز کے لئے بھر پور کارہائے نمایاں سر انجام دیں گے۔






