ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ٹاون پلاننگ ونگ، آکشن اور سی ایم پی ونگ کے ریونیو جنریشن کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے ریونیو جنریشن کے اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی ۔اجلاس میں چیف ٹاون پلانر ون اور چیف ٹاون پلانرٹو نے اپنے اپنے ایریاز کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹاون پلاننگ ونگ کے تمام ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا انفرادی طور پر جائزہ لیااور افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ نئی کمرشل ہونے والی آٹھ شاہراہوں پر موجود تمام املاک کو کمرشلائزیشن کے دائرہ میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل کی گئی شاہراہوں پر کسی صورت غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں نہ ہوں۔ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ میں ریونیو جنریشن میں ریکارڈ بہتری آئی ہے اور ٹارگٹ کے حصول کے لیے مزید اقدامات جاری ہیں۔ایل ڈی اے آئندہ ماہ چار دسمبر کو رہائشی و کمرشل املاک کی آکشن کر رہا ہے۔شہری جوہر ٹاون، جوبلی ٹاون اور تاجپورہ میں آسان اقساط پر پلاٹوں میں شہری دلچسپی لے رہے ہیں۔شہری آج کی قیمت پر تین سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کر سکیں گے۔ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے درخواستیں آن لائن اور فیسلٹیشن سنٹر پر وصول کی جا رہی ہیں۔اجلاس میں سی ایم پی ونگ کے ریونیو اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریونیو اہداف کے حصول بارے لائحہ عمل پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ٹاو ن پلانر ون، چیف ٹاون پلانر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلانر ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو،ڈائریکٹر آکشن، ٹاؤن پلاننگ ونگ اور سی ایم پی ونگ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
Read Next
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
6 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب
6 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
7 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے ٹیموں کا مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،191املاک سربمہر
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،مثالی گاؤں پروگرام کے لئے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کا جائزہ
1 ہفتہ ago
یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی،ڈی جی طاہر فاروق
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں
1 ہفتہ ago


