وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے کے شدید متاثرہ علاقوں کے سیوریج نظام کی بحالی اور بہتری کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور گجرات میں سیوریج نظام کی تشکیل اور بحالی کے اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کی، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق صوبے بھر کے شدید متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے لیے ڈی جی پنجاب واسا کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تاکہ ان علاقوں کی مکمل رپورٹ سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کی جا سکے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری حاصل کی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے لیے ارسال کر دی گئی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق صوبے میں نئی واسا ایجنسیوں کی تشکیل کا عمل بھی جاری ہے، جس سے سیوریج کے نظام میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کو ریلیف فراہم ہوگا۔






