*پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز ڈیپارٹمنٹ کی تین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے خلاف محکمانہ کارروائی*

پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز ڈیپارٹمنٹ نے تین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا – ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز نے کہاہے کہ سابق ّڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سیالکوٹ،گوجرانوالہ اور میانوالی کے خلاف مختلف محکمانہ الزامات ثابت ہونے پر سخت کارروائی کا آغاز کردیاگیا – ترجمان نے مزید بتایاکہ سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرسیالکوٹ کو مالی بے ضابطگیوں،فرائض میں غفلت اور محکمانہ خلاف ورزیوں کی بنا پر کارروائی کا سامنا- جبکہ سینئر ہیڈ کلرک، ہیڈ کلرک، انسپکٹر فوڈ گرین سپر وائزر پی آر سنٹر سمڑیال کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا آغاز ہوگیاہے – ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز نے انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر ڈی ایف سی سیالکوٹ کی تین سالہ سروس ضبطگی کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی کے خلاف ناقص سپروائزری کنٹرول،جعلی پرمٹ اور فلو ر ملز مالکان کے ساتھ ملی بھگت کے الزامات ثابت ہونے پر کے خلاف محکمانہ کارراوئی کا آغاز ہوچکا ہے – اسی طرح سیکرٹری فوڈ کنٹرول اور کموڈیٹز نے الزامات درست ثابت ہونے پر سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی کی تین سال کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کردیئے ہیں -ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز نے کہاکہ سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گوجرالہ کے خلاف بغیر پرمنٹ فلور ملوں کو گندم کی سپلائی، انتظامی امور میں غفلت اور گندم کے ذخیرہ میں ردوبدل کے الزامات پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کیاگیاہے جبکہ محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر اتھارٹیز کی طرف سے تین سال کی سروس ضبطگی کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں -سیکرٹری فوڈ کنٹرول اور کموڈیٹز نے کہاکہ محکمہ میں کرپشن، انتظامی امور میں غفلت اور بد عنوانی اور فرائض میں غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قانون شکن کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی –

جواب دیں

Back to top button