جشن آزادی گلگت بلتستان پولو کپ سکردو انچن نے جیت لیا

ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیر اہتمام جشن آزادی گلگت بلتستان پولو کپ کا فائنل آج شاہی پولو گراؤنڈ سکردو میں کھیلا گیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان اور ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد تھے، ان کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سکردو احسان الحق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سکردو باقر حسین بھی موجود تھے۔ فائنل میچ سکردو انچن اور سکردو مقپون کے مابین کھیلا گیا۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد سکردو انچن نے دو گول کے مقابلے میں تین گول سے سکردو مقپون کو ہرا کر جیت کا سہرا اپنے سر سجایا۔ فائنل میچ سے قبل نیزہ بازی کے خوبصورت مقابلے ہوئے جس میں پہلی پوزیشن وزیر شکیل اور دوسری پوزیشن آغا جعفر نے حاصل کی۔ آخر میں مہمان خصوصی کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو اور دیگر مہمانوں نے ونر اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔

جواب دیں

Back to top button