محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے۔پنجاب بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے۔پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔محکمہ داخلہ نے ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
4 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب کا پہلا سپیشل ڈیٹا سنٹر، ”پنجاب ڈیٹا لیک“متعارف کرانے کا اعلان
1 دن ago
پنجاب اور شین جیانگ کے درمیان زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم
1 دن ago
*CM Maryam Nawaz visits Xinjiang’s renowned Tyren Wisdom Dairy Works*
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
Related Articles
لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری،ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ،لوئر مال،لارنس روڈ،کیوئنز روڈ،بینک روڈ شامل
4 دن ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
1 ہفتہ ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
1 ہفتہ ago


