*پنجاب صاف پانی پروگرام کے تحت 10 اسکیموں کی منظوری*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کریں گے۔

اجلاس میں ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے تحت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سے متعلق 10 منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں واٹر سپلائی اور فلٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، بہاولنگر کی 7 تحصیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گے جن میں منچن آباد، چشتیاں، ہارون آباد، فورٹ عباس، یزمان اور بہاولنگر شامل ہیں۔ اسی طرح بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں تین اسکیموں کے تحت کلسٹر بیسڈ واٹر سپلائی نظام متعارف کرایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق شہریوں تک صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ زہر آلود اور کھارے پانی سے شہریوں کو بچانا محکمہ ہاؤسنگ کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت دوردراز علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ عوام کو معیاری زندگی کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

Back to top button