ویلج نیبر ہوڈ کونسلز کو آپریشنل گرانٹ میں سست روی پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اظہار تشویش

آپریشنل ریلیز ویلج نیبر ہوڈ کونسلز برائے ماہ اکتوبر، نومبر، دسمبر مقامی اکاونٹس میں عدم منتقلی پر پروگریس آفیسر پشاور اسماعیل خان، اکاونٹنٹ ہیڈ کوارٹر عاطف خان، عبداللہ خان کیساتھ ممبران سٹی لوکل گورنمنٹ کی پارلیمانی لیڈر کیپیٹل میٹروپولیٹن سٹی لوکل گورنمنٹ پشاور ارباب وصال، سابقہ قائم مقام حاجی گوہر زمان خلیل، کوارڈنیبٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی قیادت میں

ملاقات کی۔ آپریشنل گرانٹ،ویلج نیبر ہوڈ کونسلز دفاتر مسائل و دیگر پر بات چیت ہوئی۔ آپریشنل گرانٹ ویلج نیبر ہوڈ کونسلز اکاونٹس جلد منتقلی کے لیے اکاونٹ جنرل دفتر سے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آپریشنل گرانٹ منتقلی اگر مزید سست روی کا شکار رہی تو پشاور کے ویلج نیبر ہوڈ کونسلز دفاتر بند کرنے پر مشاورت کی جائیگی۔

جواب دیں

Back to top button