مینا خان آفریدی پرخدمات و اعتماد کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں،
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مینا خان آفریدی کو خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن سرچ کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا ہے۔سرچ کمیٹی کا مقصد پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا کے ممبر یا چیئرمین کی تعیناتی کے لیے سفارشات تیار کرنا ہے۔مینا خان آفریدی کو محمد سہیل آفریدی کی جگہ ممبر سرچ کمیٹی نامزد کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرچ کمیٹی کے دیگر اراکین اور ٹرمز آف ریفرنس پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔






