وفاقی حکومت سے بڑی خوشخبری آگئی، سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ ۔ وفاقی وزیرخزانہ نے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ یقین دہانی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات میں کرائی گئی۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور صوبائی سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ سے جامشورو تا سیہون قومی شاہراہ کو مکمل کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیرخزانہ کو بتایا کہ سندھ حکومت نے قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے کافی عرصہ پہلے 7 ارب روپے جاری کر دیئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے مہران ہائی وے کو دو رویہ کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کی فنڈنگ جاری کرینگے۔ ملاقات میں ملک کے معاشی مسائل اور ان کے حل کے امکانات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
Read Next
2 دن ago
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات میں عدم تعاون پر خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے حکام کو نوٹس دینے کا فیصلہ،پنجاب کے حوالے سے نرم گوشہ
4 دن ago
*کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان سمیت 29افسران کے کورسز میں نام آگئے*
6 دن ago
پیٹرول 74.28 روپے ڈیزل 67.31 روپے سستا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
1 ہفتہ ago
*صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چار بلوں کی منظوری دے دی۔*
مئی 20, 2026
وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
Related Articles
سینیٹ کمیٹی کی پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے انضمام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت، اہم ہاؤسنگ منصوبوں اور تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ
اپریل 30, 2026
پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندی کا عمل شروع،بلدیاتی اداروں کی حد بندیاں برقرار،الیکشن کمیشن
اپریل 23, 2026



