ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کے جاری کاموں میں پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ میں ترقیاتی کام دو شفٹوں میں کام جاری ہے۔ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ سے منسلک متاثرہ دکانداروں کو جلد ادائیگی کی جائے گی۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی 457 میں سے 277 پائلیں مکمل، 400 میں سے 35 میٹر تک کیپ بیم بھی ڈال لیے گئے۔نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کے تمام پہلوؤں پر بیک وقت کام جاری ہے۔ اجلاس میں بھاٹی چوک اور داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کے ڈیزائن کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ بھاٹی چوک اور داتا دربار کی ری ماڈلنگ سے لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ دربار کے اطراف پیدل چلنے اور پارکنگ کے لیے واک ویز اور پارکنگ ایریاز بنائے جائیں گے۔اجلاس میں مصری شاہ اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت مجوزہ پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی ے طاہر فاروق نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن اور مصری شاہ کے اطراف یونیفارم ڈویلپمنٹ سے علاقے کو نئی شکل ملے گی۔ صوبائی دارالحکومت کے مصروف ترین علاقوں میں پہلی دفعہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر کام کیا جائے گا۔اجلاس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے ڈائریکٹرز انجینئرنگ، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
1 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
2 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
3 دن ago
گلشن راوی ایل ڈی اے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ اور تعمیرات
3 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
Related Articles
مشیر وزیر اعلیٰ ذیشان ملک کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی علی اعجاز کے ہمراہ فیروز پور روڈ، نشتر کالونی، عطا بخش روڈ اور کماہاں لدھر روڈ کا دورہ
4 دن ago
ایل ڈی اے انتظامیہ نے ٹاؤن پلاننگ زون فور فائیو،سیون میں ڈپٹی ڈائریکٹرز،اے ڈیز کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے
4 دن ago



